ننکانہ صاحب(نمائندہ نوائے وقت) ڈپٹی کمشنرننکانہ صاحب محمدتسلیم اختر رائوکی زیرصدارت ڈسٹرکٹ ڈیزاسڑ مینجمنٹ اتھارٹی کا اہم اجلاس ڈی سی کمیٹی روم میں ہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو رائے ذوالفقار علی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شاہد کھوکھر، اسسٹنٹ کمشنر عطیہ عنائیت، ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر تحریم رانا، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 محمد اکرم پنوار کے علاوہ دیگر محکموں کے افسران بھی شریک تھے۔متعلقہ افسروں کی ممکنہ سیلاب سے بچاؤکے پیشگی انتظامات، جنگلات کو آگ سے بچاؤ کے حفاظتی اقدامات کے بارے میں ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دی۔ متعلقہ ادارے رواں ماہ تک فلڈ پلان جمع کروائیں، ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہر دیہات میں 20 افراد پر مشتمل کمیٹیاں قائم کی جائیں۔متعلقہ ادارے سیلاب میں استعمال ہونے والی مشینری کو فی الفور ٹھیک کروائیں اور سیلابی ایریاز میں تجاوزات کو فوری طور پر ہٹایا جائے، بندوں اور پشتوں کو مضبوط کیا جائے۔