لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باﺅلر شاہین شاہ آفریدی اور سابق کپتان شاہد آفریدی کی بیٹی انشاءکی شادی کی تقریب گزشتہ رات کراچی میں ہوئی۔ شاہین آفریدی دلہن لینے بارات لے کر مقامی ہال پہنچے، تقریب میں کرکٹرز اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی شرکت کی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم، مصباح الحق، سعید انور، تنویر احمد اور سہیل خان بھی تقریب میں شریک ہوئے۔ اس موقع پر کپتان بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی خوشگوار موڈ میں دکھائی دئیے۔ شاہین آفریدی اور انشاءآفریدی کا رواں برس فروری کے آغاز میں کراچی میں نکاح ہوا تھا۔ شاہین آفریدی اور انشاءکا ولیمہ کل 21 ستمبر کو اسلام آباد میں ہو گا۔