راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے )سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی اور ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ کی زیر صدارت یوم حضرت علی کے حوالے سے اہم اجلاس ہواعلما ئے کرام،امن کمیٹی، اور انجمن تاجران کے عہدیداروں کی شرکت کی میٹنگ میں چیف ٹریفک آفیسر، ایس پی سکیورٹی، ڈویژنل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز، ڈی ایس پی سیکورٹی اور ضلعی انتظامیہ کے سینئیر افسران نے بھی شرکت کی،میٹنگ میں یوم حضرت علی کے حوالے سے مختلف امور پر بات چیت کی گئی یوم حضرت علی پر پولیس، ضلعی انتظامیہ اور سول سوسائٹی کے باہمی ربط اور تعاون سے بہترین انتظامات کئے جائیں گے راولپنڈی میں مثالی امن کے قیام میں علمائے کرام، امن کمیٹی اور انجمن تاجران کا اہم کردار ہے یوم حضرت علی پر جلوسوں کے لیے فول پروف سیکورٹی انتظامات کئے جائیں گے سی پی اوسید خالد ہمدانی نے کہا کہ ہمیشہ کی طرح آپ سب کا تعاون اہم ہے