کراچی(کامرس رپورٹر) ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سوناتاریخ کی بلند ترین سطح پرپہنچ گیا۔ایک تولہ سونے کی قیمت1650روپے اضافے کے بعد 3لاکھ19 ہزارروپے ہوگئی جبکہ عالمی مارکیٹ میں 16ڈالر اضافے سے فی اونس سونا 3028ڈالرپرجا پہنچاہے۔علاوہ ازیں فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روزانٹربینک میں امریکی ڈالر15پیسے اضافے سے 280.30روپے کا ہوگیا جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں 1پیسہ کمی سے ڈالر 282.06روپے پر آگیاہے۔