صرافہ ایسوسی ایشن کی نومنتخب باڈی کی تقریب حلف برداری

رحیم یارخان(نمائندہ خصوصی)صرافہ ایسوسی ایشن کی نومنتخب باڈی کی تقریب حلف برداری مقامی مارکی میں منعقد ہوئی، مہمان ِخصوصی مسلم لیگ ن کے سابق ایم این اے ،ضلعی جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن وممبرضلعی کوآرڈینشن کمیٹی سی ایم پنجاب،میاں امتیازاحمد تھے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میاں امتیازاحمد نے نومنتخب صدر میاں محمدعظیم، جنر ل سیکرٹری چوہدری محمدیونس شاکر اورگروپ لیڈر وچیئرمین چوہدری محمدارشد اورالیکشن کمپین کے انچارج عبدالوحید بھٹی کو مبارکباد پیش کی ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین چوہدری محمدارشد، صدر میاں محمدعظیم ،جنرل سیکرٹری چوہدری محمدیونس شاکر ،سینئرنائب صدر رانا محمدامجد نے کہاکہ 30سال بعد صرافہ برادری کے الیکشن بڑے صاف ا ورشفاف طریقہ سے ہوئے ہیں اورہم آپکی توقعات پرپورااترنے کی بھرپورکوشش کریں گے سب کو ساتھ لیکرچلیں گے تمام فیصلے باہمی مشاورت سے کئے جائیں گے۔ تقریب میں آئے مہمانوں کو سندھی اجرکیں اورہارپہنائے گئے۔

ای پیپر دی نیشن