کراچی(کامرس رپورٹر) عالمی مارکیٹ میں 34ڈالراضافے سے فی اونس سونا2944 ڈالرپرجاپہنچا۔ملکی صرافہ مارکیٹوں میں3ہزار800روپے کے ریکارڈضافے سے فی تولہ سونا3لاکھ8ہزار روپے کاہوگیا۔اسی طرح3258روپیکے اضافے سے 10گرام سونا 2لاکھ64ہزار60روپے کا ہو گیاہے۔فاریکس رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی البتہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر 4پیسے بڑھ کر281.12 روپے کا ہوگیا ہے۔