ریلوے کی زمین قابضین سے واگذار کروانے کیلئے کارروائیاں جاری

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی سرکلر ریلوے کی اہم زمین، لیاقت آباد سے ناظم آباد تک کے علاقے میں ناجائز قابضین کے خلاف فیصلہ کن آپریشن کیا گیا۔ سلامز ایریا میں قائم کمرشل دکانیں، ٹھیلے، اور غیر قانونی بازار واگزار کروائے گئے۔کارروائی کی قیادت ڈپٹی ڈائریکٹر پراپرٹی حافظ بدر العارفین نے کی، جبکہ ریلوے پولیس کی بھاری نفری اور ہیوی مشینری نے آپریشن میں حصہ لیا۔

ای پیپر دی نیشن