گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)وائے ڈی اے پنجاب کی کال پرینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے گوجرانوالہ کے سرکاری ہسپتالوں کی او پی ڈیز بندکر دی گئیں،دوردراز کے علاقوں سے چیک اپ کیلئے آنیوالے مریض خوار ہونے پر مجبور ہوگئے،تفصیلات کے مطابق وائے ڈی اے کی کال پر گوجرانوالہ میں بھی ڈاکٹرز نے میڈیکل کالج ہسپتال،ٹیچنگ ہسپتال اور چلڈرن ہسپتال کی او پی ڈیز کا بائیکاٹ کرتے ہوئے کام بند کر دیا،تینوں ہسپتالوں کی او پی ڈیز بند ہونے سے مریضوں کو پریشانی کا سامنا ہے جبکہ دور دراز علاقوں سے چیک اپ کیلئے آنے والے مریض بھی خوار ہوتے رہے،ینگ ڈاکٹرزکا کہنا ہے کہ حکومت احتجاجی ڈاکٹرز کے ساتھ مذاکرات کا آغاز کرے،ڈاکٹرز پر تشدد کا سلسلہ بند اور مذاکرات نہ شروع کیے تو احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کر دیں گے۔