شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی نائب صدر چوہدری اظہر محمود ورک نے کہا ہے بھٹو نے ون مین ون ووٹ کا تصور دیا،آج بڑے بڑے طرم خان آپ سے ووٹ مانگنے آتے ہیں،یہ وہ پیپلز پارٹی ہے جس نے اس ملک کو متفقہ آئین دیا،شہید بھٹو نے غریبوں کو دنیا کی سب سے بڑی ہائوسنگ سکیمیں دیں،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری اظہر محمود ورک نے کہا کہ آج ہمارے شہدا سوچتے ہونگے کہ ہمارے کارکنوں کو پتہ نہیں کہ پارٹی کی کیا قربانیاں ہیں،انہوں نے زور دیکر کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیں جینے کا قرینہ،حق مانگنے کا طریقہ سکھایا ہے، پیپلز پارٹی نے ورکر کی عزت میں اضافہ کیا،خد ا کی قسم بلاول بھٹو کا دل عام کارکن کیساتھ دھڑکتا ہے۔