شہری لاکھوں روپے، قیمتی اشیاء گنوا بیٹھے،  4 کاریں، 8  موٹرسائیکل چوری 

لاہور (نامہ نگار) ڈکیتی و چوری کی  وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلیں، گاڑیاں اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ ڈاکوؤں نے اقبال ٹاؤن  عاطف کے گھر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بناکر ساڑھے 5 لاکھ روپے،  زیورات، موبائل فون و دیگر سامان، سمن آباد  ذیشان اور اس کی فیملی کو  یرغمال بنا کر 4 لاکھ 8 ہزار روپے،  زیورات اور موبائل فون، برکی میں سبحان سے 2 لاکھ 55ہزار روپے،  موبائل فون، ٹاؤن شپ  میں مقیم سے 3 لاکھ 70 ہزار روپے،  موبائل فون، نشتر کالونی اظہر سے 3 لاکھ 45 ہزار روپے،  موبائل فون، ہنجروال  ولید سے 57ہزار روپے اور موبائل فون، نشتر کالونی  ارشاد سے 47 ہزار روپے اور موبائل فون، سندر  میں سعید سے 24ہزار روپے، موبائل فون لوٹ لیا اور فرار ہوگئے ۔ چوروں نے باغبانپورہ، برکی، گلشن راوی اورگارڈن ٹاؤن  سے4گاڑیاں، نواں کوٹ  سے رکشہ جبکہ شیراکوٹ، مزنگ، لوئر مال، کاہنہ، گرین ٹاؤن، لٹن روڈ اور شاہدرہ سے 8موٹر سائیکلیں چوری کرلی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن