نشتر کالونی :2 سالہ بچے کوچھرہ بندوق کے فائرمارنیوالا ملزم گرفتار

لاہور(نامہ نگار) نشتر کالونی کے علاقے میں خاتون اپنے 2 سالہ بچے عیسیٰ کو لے کر فارسی چوک کے قریب گلی میں جا رہی تھی۔جہاں یاسر نامی ملزم نے اپنی ایئر گن سے بچے کو ڈرانے کی غرض سے فائر کیا۔جس کے نتیجے میں چھرہ بچے کے سر میں لگا۔جس کے باعث بچہ بے ہوش ہو گیا۔ جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔متاثرہ بچے کی والدہ کی درخواست پر اقدام قتل کا مقدمہ درج کرکے ملزم یاسر کو  انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن