ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس کا محکمہ وائلڈ لائف کے دفتر پر چھاپہ 

  جہلم(نامہ نگار)  ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے الطاف پارک میں واقعہ محکمہ وائلڈ لائف کے دفتر کا اچانک دورہ کیا جہاں دفتر کے تمام ملازمین ڈیوٹی سے غائب اور حاضری رجسٹر پر بوگس حاضری لگائی گئی تھی ڈپٹی کمشنر جہلم نے دفتر کے مختلف حصوں کا دورہ کیا جہاں ہر طرف کچرے کے ڈھیر اور آوارہ جانوروں کی بہتات دکھائی دے رہی تھی ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے محکمہ کی جانب سے بغیر وارنٹ مرغابیوں اور اڑیال کے گوشت کو سٹور کرنے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے محکمہ کے تمام عملہ کے خلاف فوری اور سخت کاروائی کرنے کی ہدایت کر دی ڈپٹی کمشنر جہلم نے اس موقع پر کہا کہ بھاری تنخواہیں لے کر ڈیوٹیوں سے غائب رہنے اور اپنے فرائض کو سرانجام نہ دینے والے ملازمین کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی انہوں نے تمام عملہ سے جواب طلبی کرتے ہوئے  فوری کاروائی کے لیے ہدایت کر دی ۔

ای پیپر دی نیشن