قلعہ دیدار سنگھ:شہرکے متعدد علاقوں میں منشیات فروشی کا دھندہ عروج پر

قلعہ دیدار سنگھ(نمائندہ خصوصی)شہرکے متعدد علاقوں میں منشیات فروشی کا دھندہ عروج پر، ہر گلی و محلے سے منشیات حاصل کرنا انتہائی آسان ہو گیا۔ متعدد ڈاکوؤں اور چوروں کے لئے فیورٹ پوائنٹ، علاقہ مکین عدم تحفظ کا شکار، پولیس کارکردگی زیرو، ناکوں پر شریف شہریوں کی تذلیل معمول بن کر رہ گئی۔ پولیس کی ناقص حکمت عملی کے باعث یہاں کے متعدد علاقوں بجلی گھر،ایجنسی اسلام پورہ،قلعہ وزیر سنگھ،قلعہ میاں سنگھ،نور پور،محلہ قصویاں،محلہ ملک پورہ،اشرف ٹاؤن،محلہ ملک پورہ، چک اگو، عباس پورہ،پرانا بازار،محلہ محمدیہ،چہل کلاں، ہیگر، مجاہد پورہ،محمد پورہ، بھوتن پورہ میں وسیع پیمانے پر  چرس، افیون،آئس اور شراب سمیت ہر طرح کا نشہ آسانی سے مل جاتا ہے۔ نوجوان نسل تباہی کی طرف دن بدن بڑھتی جا رہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن