لاہور(نیوز رپورٹر)سابق ڈپٹی اٹارنی جنرل آف پاکستان شیخ انوارالحق نے کہا سقوط ڈھاکہ ہماری ملی تاریخ کا سیاہ ترین باب ہے۔ مشرقی پاکستان کو ہم سے بچھڑے 53 سال ہو گئے ہیں۔ نصف صدی گزرنے کے باوجود ہر محب وطن پاکستانی کے زخم آج بھی تازہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 16 دسمبر 1971 کو دشمن ملک بھارت نے گہری سازش کرکے ہمارے وطن عزیز کو دولخت کردیا۔ مشرقی پاکستان میں جنم لینے والی محرومی کا انجام علیحدگی کی صورت میں سامنے آیا۔