کوالالمپور (نوائے وقت رپورٹ) چینی صدر نے ملائیشیا کے وزیراعظم سے ملاقات کی۔ چینی صدر شی جن بنگ نے ایشیائی ممالک کو عالمی گروہ بندی میں متحد رہنے کا مشورہ دیا ہے۔ چینی صدر نے کہا ہے کہ چین اور ملائیشیا عالمی گروہ بندی میں خطے کے ممالک کے ساتھ ہیں۔ ایشین ممالک کو مشترکہ ترقی کے پہلوؤں کا دفاع کرنا ہو گا۔ ملائیشین وزیراعظم نے کہا کہ چند ممالک مشترکہ عالمی ذمہ داریوں سے پیچھے ہٹ رہے ہیں۔ مشکل وقت میں چینی گلوبل انیشیٹیو امید کی کرن ہے۔