صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی شیخ محمد بن زاید النہیان کو یو اے ای کا صدر بننے پر مبارکباد  


اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف نے شیخ محمد بن زاید آلنہیان کو متحدہ عرب امارات کا صدر منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ ایوان صدر کے میڈیا ونگ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق صدر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان متحدہ عرب امارات کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، انشا اللہ، آپ کی قیادت میں دونوں ممالک کے مابین برادرانہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے، امید ہے کہ عرب امارات آپ کی قیادت میں ترقی کی مزید منازل طے کرے گا۔

ای پیپر دی نیشن