لاہور(خبرنگار) انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے منشابم اوراس کے بیٹوں کیخلاف بھتہ خوری کیس میں دہشتگردی کی دفعات ختم کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت نے مقدمہ کو سیشن عدالت منتقل کرنے کا حکم دیا۔منشابم اور اسکے بیٹے عامر منشااور فیصل منشاحاضری کیلئے عدالت میں پیش ہوئے۔