صدر مملکت نے ہائی اسکول نمبر 1 گلگت میں منعقد ٹیک بوٹ کیمپ کا باقائدہ افتتاح کردیا۔
کیمپ کے دورے کے دوران صدر مملکت کے ہمراہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید، سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی، صوبائی وزراء و دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھےصدر مملکت نے گلگت بلتستان میں آئی ٹی شعبے کے فروغ کیلئے وزیر اعلیٰ خالد خورشید کی خصوصی دلچسپی اور اقدامات کو سراہا۔اس موقع پر صدر مملکت عارف علوی کا کہنا تھا کہ اسکول کے بچوں کیلئے ٹیک بوٹ کیمپ کا انعقاد ایک اہم اقدام ہے۔صدر مملکت نے ٹیک اسکلز کے حصول کے حوالے سے طلباء کی حوصلہ افزائی کی اور انہیں بھرپور استفادہ کرنے کی نصیحت کی۔طلبا کی صلاحیتیں بہتر بنانے کیلئے ابتدائی طور پر 30 سرکاری اسکولوں کے 1500 طلبا و طالبات کو بنیادی ٹیکنالوجی میں تربیت دی جائے گی جبکہ اگلے مرحلے میں اس پروگرام کو 130 سرکاری اسکولوں تک وسعت دی جائے گی۔