شکارپورکی تحصیل خانپورکے قریب چارافراد کی ہلاکت کے خلاف ملک برادری کی جانب سے خانپورانڈس ہائی وئے پراحتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ پولیس نے مظاہرین کومنتشرکرنے کے لئے لاٹھی چارج اور فائرنگ کی ،جس سے مظاہرے میں شریک عبدالطیف گولی لگنے سے موقع پرہی جاں بحق جبکہ میربخش شدید زخمی ہوگیا۔ واقع کے بعد مشتعل مظاہرین نے قریبی پولیس چوکی کو آگ لگا دی اور مسافرگاڑیوں پرپتھراﺅکیا۔ واضح رہے کہ وگاہی اورتیغانی قبائل میں تصادم کے نتیجے میں ملک برادری کے تین بچے وسیم ، عاشق علی، فرحان اورایک شخص عبدالحفیظ جاں بجق ہو گئے تھے۔