لاہور (نوائے وقت رپورٹ) اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان کے سربراہ علامہ زبیر احمد ظہیر نے اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش میں تعاون خوشی کی بات ہے۔ سقوط ڈھاکہ کے عظیم صدمہ کے بعد یہ سب سے بڑی خوشی کی بات ہے کہ بچھڑے ہوئے دو بھائی ایک دوسرے کے قریب آگئے ہیں۔ ان کے درمیان برف پگھلنا اور تعلقات معمول پر آنا انتہائی خوشی اور مسرت کی بات ہے۔ ہم دونوں ملکوں کی سیاسی اور عسکری قیادتوں کو بھی یہ سنہری اور تاریخ ساز فیصلہ کرنے پر دلی مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ آخر میں علامہ زبیر احمد ظہیر نے کہا کہ بنگلہ دیش میں حسینہ واجد کے ظالمانہ اور متعصبانہ دور کا خاتمہ، اسلام دشمنوں کی تمام سازشوں کا ناکام ہونا اور پاکستان اور بنگلہ دیش کا قریب آنا یہ نظریہ اسلام کی قوت ہے۔