بیجنگ (نیٹ نیوز)چین میں گزشتہ دنوںایک خاتون کی 124 ویں سالگرہ منائی گئی ۔چیو چیاشی یکم جنوری 1901 کو صوبہ سیچوان میں پیدا ہوئیں۔اب انکی پوتی کی عمر 60 سال ہے۔ چیوچیاشی نے میڈیا سے اپنی لمبی عمر کا اہم راز شیئر کیاکہ انہوں نے سادہ اور معمولات پر مبنی طرز زندگی کو اپنا یا۔وہ دن میں 3 بار کھانا طے شدہ وقت پر کھاتی ہیں اور چہل قدمی کرتی ہیں جبکہ رات 8 بجے سونے کیلئے لیٹ جاتی ہیں۔چیو چیاشی اب بھی کئی کام کرلیتی ہیں جیسے آگ جلانا، بطخوں کو کھانا کھلانا ‘ سیڑھیاں چڑھنا وغیرہ۔