صرافہ ایسوسی ایشن کوٹ ادوکے انتخابات: کاشف ریاض تیسری بارصدر بن گئے

کوٹ ادو(خبر نگار‘ سٹی رپورٹر) صرافہ ایسوسی ایشن کوٹ ادو کے انتخابات منعقدہوئے،صرافہ ایسوسی ایشن کوٹ ادوکیالیکشن میں 2گروپوں شیخ کاشف ریاض گروپ(انتخابی نشان کٹر) اور عبدالرؤف گروپ(انتخابی نشان ترازو)کیدرمیان کانٹیدارمقابلہ تھا، شیخ کاشف ریاض نے 222ووٹ حاصل کرکے  ہیٹرک  مکمل کرتے ہوئے تیسری بار صدر،حاجی ظہور الامین 251ووٹ حاصل کرکیبھاری اکثریت منتخب ہوگئے جبکہ مدمقابل برائے صدارت عبدالروف نے صرف71ووٹ لے سکیجبکہ جنرل سیکرٹری کی سیٹ پرحاجی ظہور الامین 251 ووٹ لے کر بھاری اکثریت سے کامیاب جبکہ ان کے مد مقابل عبدالرؤف گروپ کے مرزا وسیم بیگ صرف 43 ووٹ  لے کر ناکام رہے،نائب صدر کی سیٹ کیلئیشیخ کاشف گروپ کے راشد خان نے 192 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی جبکہ مد مقابل عبدالروف گروپ کے خلیل احمد صرف 102 ووٹ لے سکے جبکہ فنانس سیکرٹری کی سیٹ پر شیخ کاشف ریاض گروپ کے صفدر حسین 232 ووٹ لیکر بھاری اکثریت سے کامیاب جبکہ مد مقابل عبدالروف گروپ کے درمحمد صرف 62 ووٹ لے سکے صرافہ ایسوسی ایشن کو ٹ ادو کے کل ووٹوں کی تعداد 295تھی جبکہ 293ووٹ کاسٹ ہوئے اور3ووٹ مسترد جبکہ 2 ووٹ کاسٹ ہی نہ ہوئے، بھاری اکثریت سے جیت پرشیخ کاشف ریاض گروپ کے   حا میوں نے بھنگڑے ڈا لے  مٹھائیاں بھی تقسیم کی گئیں ۔

ای پیپر دی نیشن