صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بینظیر انکم اسپورٹ پروگرام کے بورڈ کی تشکیل نو کی منظوری دے دی

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بینظیر انکم اسپورٹ پروگرام کے بورڈ کی تشکیل نو کی منظوری دے دی.بورڈ کے 11 ممبران میں سے دو ارکان تبدیل ، باقی 9 مزید تین سال تک خدمات انجام دیں گے .ثانیہ رفعت اور عثمان حسن پرائیویٹ ممبران کے طور پر بورڈ میں شامل خاور ممتاز کی بجائے ثانیہ رفعت اور قاضی عظمت عیسیٰ کی جگہ عثمان حسن بورڈ ممبران تعینات .صدر مملکت نے بورڈ کی تشکیل نو کی منظوری بینظیر انکم اسپورٹ ایکٹ کے سیکشن 5 کے تحت دی . بورڈ کی تشکیل نو کی منظوری تخفیف غربت و سماجی تحفظ ڈویژن کی سفارشات پر کی گئی .صدر عارف علوی بینظیر انکم اسپورٹ پروگرام کے چیف پیٹرن ہیں.

ای پیپر دی نیشن