اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا سانحہ اے پی ایس کے شہدا کی آٹھویں برسی پر پیغام شر پسند عناصر نے نہتے کم سن بچوں پر حملہ کیا، شہید کر کے انسانیت سوز ظلم کیا، صدر مملکت سانحہ اے پی ایس نے قوم کو دہشت گردی کے خلاف فیصلہ کن جنگ کے لیے تیار کیا، آٹھ سال گزر جانے کے باوجود اس دل خراش واقع کی یاد آج بھی ہمارے دلوں میں تازہ ہے، 16 دسمبر کا دن آرمی پبلک سکول کے شہداءکی عظیم قربانیوں کی ہمیشہ یاد دلاتا رہے گا، پوری قوم دہشت گردی کی باقیات کو حتمی طور پر ختم کرنے کے لیے یکجا ہے، دہشت گردی کی کوئی کوشش دہشت گردی کے خلاف ہمارے عزم کو کمزور نہیں کر سکتی، اللہ تعالیٰ آرمی پبلک سکول کے شہداءکے درجات بلند کرے، یہ دن ہمیں دہشت گردی کے خلاف اپنی قیمتوں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کی بھی یاد دلاتا ہے، یہ دن عالمی برادری کے لیے بھی یاد دہانی ہے کہ دہشت گردی ہم سب کا مشترکہ مسئلہ ہے اور ہمیں ملکر دنیا سے اسکا خاتمہ کرنے کی اپنی کوشش مزید تیز کرنی ہوں گی،