ٍافواجِ پاکستان کو چوکنا رہنا ھوگا۔

کالم نگار __ اسحاق جیلانی 
Ishaq.Jilani@gmail.com
مجھے خدشہ ھے کہ سیز فائر گیم کے پیچھے کچھ بڑا پک رہا ھے۔اب امریکی ملٹری کارگو طیارے دھڑا دھڑا بھارت میں اتر رہے ہیں۔اگر جنگ ختم ہو چکی ھے تو بھارت کے لیے اب اس فوجی امداد اور سازو سامان کا کیا مطلب ھے؟
پہلے امریکہ نے کہا کہ ہمیں اس جنگ میں کوئی دلچسپی نہیں پھر خود درمیان میں آکر جنگ بندی کراء،شنیدھے کہ ایل او سیز اور لائن آف کنٹرول پر کچھ خلاف ورزیاں ھو رہی ہیں۔اہل فکر و دانش کی طرف سے اب یہ قیاس کیا جا رہا ھے کہ امریکہ نے سیز فائر کروا کر پاکستان و چائنہ بلاک کی برتری کا مقابلہ کرنے کے لیے بھارت کو حربی ساز و سامان کی فراہمی کے طور پر صرف وقت خریدا ھے تاکہ وہ لڑکھڑاتے انڈیا کو کچھ ڈوز دے کر کھڑا کر سکے۔
پاکستان کا امریکہ کے ھاتھ سے نکلنا۔پاکستان کی بھارت پر فضاؤں میں دہشت کم از کم امریکہ کے لئے پاکستانی بہادر سپوتوں نے وہ کارنامے ہیں جنہیں بھارت سمیت امریکا بہادر نے بھی کبھی سوچا نہ تھا یعنی کہ پاکستان Big Surprise دے چکا۔ 
امریکہ بہادر سمیت مغرب نے خداد پاکستان کو بھیک پر لگا کر رکھا ھوا تھا وہ اب اس بھیک سے آزاد ہو رہا ہے۔ اب جنوبی ایشاء میں امریکہ کا کنٹرول رکھنے کا خواب اور چائنہ کو زیر دست رکھنا ناممکن ہو رہا ھے۔ یہ وہ بڑی ناکامی ھے۔
دوسرا یہ جنگ امریکہ کے  سامان حرب کی فروخت کی مارکیٹنگ کا ایک عمدہ ذریعہ ھے۔اس وقت جب فرانس اور اسرائیل کے جنگی آلات و ہتھیاروں کو پاکستان نے چائنیز ٹیکنالوجی کی مدد سے ناکارہ کر دیا ھے تو امریکی ہتھیاروں کی بہتر مارکیٹنگ کا موقع ھے۔ 
12 مئی مطلب گزشتہ دن سیز فائر کا وقت ختم ھوا۔اور ھو سکتا مزید چند روز گزر جائیں لیکن خدشہ موجود ھے کہ اس کے بعد انڈیا اپنے آقاؤں کے اشاروں پر پھر حملہ آور ہوگا۔آسٹرالوجی کے مطابق 15-16 مئی وہ متوقع دن اور راتیں ہوسکتی ھیں۔ 
بروز اتوار کی چوہدری احمد شریف ISPR  DG کے بیان کے مطابق ابھی پاکستان کے پاس بہت سے سرپرائزز موجود ہیں۔ کرے یہ ٹھیک ہی ھو۔ ویسے امید کی جا سکتی ھے کہ چائنہ کی مدد سے پاکستان نے پہلے ہی بہت کچھ کر لیا ھو۔اور یہ بھی ممکن ھے کہ J-35 ففتھ جنریشن جنگی جہاز بھی شاید پاکستان کو وقت سے پہلے مل جائیں۔ 
دعا یہی ھے کہ سب خیریت ھو اور رب العزت پاکستان اور اہل پاکستان کی حفاظت فرمائے آمین ثم آمین یارب العالمین

ای پیپر دی نیشن