لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر بھی پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کے معاملات پر بول پڑے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہاکہ جیسن گلیسپی ایک شاندار کوچ اور ایک شاندار انسان ہیں، پاکستان کرکٹ صرف خود کو نقصان پہنچا رہی ہے، ان کے پاس بہت اچھے کھلاڑی ہیں اور اب ان کے پاس وسائل بھی ہیں اور بہت زیادہ نوجوان ٹیلنٹ بھی موجود ہے لیکن اس کے باوجود جو صورتحال ہے وہ واقعی مایوس کن ہے۔