لاہور چیمبرکی افواج پاکستان کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ریلی‘ تاجروں کی شرکت 

لاہور(کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے افواجِ پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ایک عظیم الشان اور پْرجوش ریلی نکالی گئی جس میں ہزاروں تاجروں نے شرکت کی اور پاکستان آرمی کو خراج عقیدت پیش کیا ۔ ریلی کی قیادت لاہور چیمبر کے صدر میاں ابوذر شاد نے کی جبکہ سینئر نائب صدر انجینئر خالد عثمان اور نائب صدر شاہد نذیر چوہدری بھی ان کے ہمراہ شریک ہوئے۔ شرکاء نے قومی پرچم اٹھا رکھے تھے۔میاں ابوذر شاد نے کہا اس عظیم کارنامے نے قومی وقار کو بلند کردیاہے‘ تاجر برادری اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ریلی سے سینئر نائب صدر انجینئر خالد عثمان ‘نائب صدر شاہد نذیر چوہدری نے بھی خطاب کیا۔

ای پیپر دی نیشن