قصور(نامہ نگار+ نمائندہ نوائے وقت) ڈپٹی کمشنر عمران علی کی زیر صدارت ایکسل لوڈ مینجمنٹ اور ایکسیڈنٹ ریویو کمیٹی کا اجلاس ڈی سی کمیٹی روم میں ہوا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122، سیکرٹری ڈی آر ٹی اے، ٹریفک پولیس، ہائی ویز سمیت تمام متعلقہ محکموں کے افسروں نے شرکت کی۔ اجلاس کو رواں سال سے اب تک ضلع میں ہونیوالے حادثات اور انکی وجوہات اور مسافر بسوں و ویگنوں میں ایل پی جی کے استعمال بارے بریفنگ دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ ٹریفک حادثات کی بڑی وجہ کم سن ڈرائیور ز اور ٹریفک قوانین پر عملدرآمد میں کوتاہی ہے۔