ننکانہ صاحب(نمائندہ نوائے وقت)ضلعی ہیڈکوارٹر ز پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122ننکانہ صاحب میں ڈسٹرکٹ ا یمرجنسی آفیسرمحمداکرم پنوارکی زیرنگرانی صحافیوں کیلئے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کاانعقادکیاگیا جس میں تمام میڈیا نمائندگان نے بھر پور شرکت کی۔ریسکیو سیفٹی آفیسر علی عمران اور ان کی ٹیم نے سول ڈیفنس کے انسٹرکٹرز کے ہمراہ تمام میڈیا نمائندگان کو بنیادی طبی امداد، ذاتی تحفظ، آگ سے بچاؤ اور ہنگامی حالات میں محفوظ انخلا کے حوالے سے لیکچر دئیے اس دوران مختلف حفاظتی اقدامات کے عملی مظاہرے بھی کروائے گئے۔