مدرسہ دارالعلوم زکریا  قادرپور راں میں افطار کا اہتمام

قادرپور راں ( نامہ نگار ) دی این جی او ورلڈ کے زیر اہتمام مدرسہ دارالعلوم زکریا قادرپور راں میں 200 مسافر طلبہ اور اساتذہ کے لیے افطار کا اہتمام کیا گیا۔ یہ افطار ترکیہ کی سماجی تنظیم ڈینز فناری کی جانب سے پیش کیا گیا، جس کا مقصد روزہ داروں کے لیے سہولت فراہم کرنا تھا تقریب میں دی این جی او ورلڈ کے چیف کوآرڈینیٹر آفیسر حبیب سلطان اور مدرسہ کے مہتمم قاری ریاض احمد وٹو موجود تھے۔ قاری ریاض احمد وٹو نے اس نیک عمل پر دونوں سماجی تنظیموں کا شکریہ ادا کیا۔ 

ای پیپر دی نیشن