شعبہ صحت کیلئے  فلیگ شپ پروگرامز کے ثمرات عوام تک پہنچانا چاہتے ہیں:سلمان رفیق 

لاہور(نیوز رپورٹر)صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں اہم اجلاس ہوا۔چیف منسٹرز چلڈرن ہارٹ سرجری، ڈائیلسزاور سپیشل انشی ایٹو فار ٹرانسپلانٹ پروگراموں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔خواجہ سلمان رفیق نے کہا وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیرقیادت شعبہ صحت میں یہ فلیگ شپ پروگرامز ہیں اور ہم انکے سو فیصد ثمرات عوام تک پہنچانا چاہتے ہیں۔پراجیکٹس کی کامیابی کیلئے سٹیک ہولڈرز کیساتھ مکمل کوارڈی نیشن میں ہیں۔ اجلاس میں سیکرٹری صحت پنجاب عظمت محمود ،پروفیسر مسعود صادق نے شرکت کی۔ 

ای پیپر دی نیشن