نشتر ٹائون ‘نئی رجسٹریوں کی رجسٹریشن بند‘حکومت کو کروڑوں کا نقصان 

کاہنہ(نامہ نگار)نشترٹاؤن رجسٹریشن برانچ میں گذشتہ دوہفتوں سے نئی رجسٹریوں کی رجسٹریشن کاکام بند ہونے سے حکومت کواشٹام ڈیوٹی اور ایف بی آر فیسوں کی مد میں کروڑوں روپے خسارے کاسامنا ہے۔ سب رجسٹرار نشترٹاؤن اور برانچ اہلکاروں کیخلاف ماڈل ٹاؤن کچہری میں مذمتی اجلاس منعقدکیا۔ نائب صدر لاہوربارکونسل وقاص کاہلوں نے بتایاکہ بغیررشوت کے کوئی کام نہیں ہوتا۔ قائم مقام رجسٹری محررحسن نے الزامات کی تردید کی اورکہا کہ عملہ کی تبدیلی کے باعث کام التوا کا شکارہیں‘ جلد روٹین میں آجائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن