بھارہ کہو(نامہ نگار )کرلوٹ ریزیڈنشل کالج ڈے سکالرز جناح ہاوس کیمپیس کا سالانہ سپورٹس گالا کالج کے اسمبلی گراونڈ میں منعقد کیا گیا، مہمان خصوصی پیپلز یوتھ ونگ راولپنڈی ڈویژن کے صدر سکندر ممتاز راجہ اورممبرگورنینگ بورڈ ملک اخلاق تھے، سپورٹس گالا میں کلاس ششم تا انٹرمیڈیٹ کلاسز کے سٹوڈنٹس نے حصہ لیا ،چیف گیسٹ نے پرندے آزاد کیے۔بعد ازاں سٹوڈنٹس کے درمیان انتہائی دلچسپ کھیلوں کے مقابلے ہوئے جس میں سٹوڈنٹس نے شاندار طریقے سے اپنی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا آخر پر کھیلوں میں اول آنے والے سٹوڈنٹس کو انعامات دیئے گئے ۔ مہمان خصوصی سکندر ممتاز راجہ نے سٹوڈنٹس اور ہاس ہیڈ ڈے بورڈنگ کمپس ملک محمد ناصر کو اور انکی ٹیم کویادگار پروگرام کے انعقاد پر مبارکباد پیش کیا اور کہا کہ یہ منفرد تعلیمی ادارہ ہے جس میں سٹوڈنٹس کی تعلیم کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں پر بھی بھر پور توجہ دی جاتی ہےm اس طرح کی درگاہیں بچوں کو ذمہ دار شہری بنانے میں معاون کردا ر ادا کرتی ہیں۔ ڈائریکٹر اکڈیمکس کرلوٹ ریزیڈنشل کالج پروفیسر ڈاکٹر نثار احمد نے معزز مہما نوں کا شکریہ ادا کیا .