صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی لاہور آمد  

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی لاہور پہنچ گئے۔وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے لاہور ائیرپورٹ پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا استقبال کیا ۔صوبائی وزراء  میاں اسلم اقبال اور محمود الرشید بھی اس موقع پر موجود تھے ۔صدر عارف علوی اور وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی فاطمہ جناح انسٹی ٹیوٹ آف ڈینٹل سائنسز جائیں گے۔وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی فاطمہ جناح انسٹی ٹیوٹ آف ڈینٹل سائنسز کے پراجیکٹ کا دورہ کریں گے۔فاطمہ جناح انسٹی ٹیوٹ آف ڈینٹل سائنسز کے پراجیکٹ پر پیش رفت کے بارے میں بریفنگ دی جائے گی۔وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی اج  اسلام آباد بھی جائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن