بھارت کا دہشتگرد چہرہ پھر  بے نقاب  ہوگیا: ثنا ظفر

لاہور (پ ر)  انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے سرگرم رہنما اور معروف فیشن ڈیزائنر ثنا ظفر نے کہا ہے کہ عالمی امن کے خلاف بھارت کے اقدام اور عزائم کھل کر سامنے آ گئے ہیں۔ امریکی  جریدے فارن  پالیسی نے ایک بار پھر دہشتگردی میں ملوث بھارت کا چہرہ  بے نقاب  کر دیا ہے۔ بھارت نے دنیا کو دہشتگردی کا نشانہ بنایا اور ہمیشہ الزام دوسری پر لگاتا  رہا۔ مظلوم کشمیری بھارتی  مظالم کا شکار ہیں۔ خطے کا کوئی ملک بھارتی شرپسندی سے محفوظ نہیں۔ اقوام متحدہ بھارت کیخلاف سخت ترین پابندیاں عائد کرے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھارت میں انسانی  حقوق  کی خلاف ورزیوں پر احتجاجاً کام بند کر دیا ہے۔ بھارت انتہا پسندی اور دہشتگردی کا مرکزی بن چکا ہے۔

ای پیپر دی نیشن