نوشہرہ ورکاں:قائد اعظم ڈویژنل پبلک سکول کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) قائد اعظم ڈویژنل پبلک سکول کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد کی صدارت میں منعقد ہوا اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر جواد حسین پیرزادہ، پرنسپل کیو ڈی پی ایس گوجرانوالہ ساجد جمال خاں، ممبران  اقبال صدیق سدھو، شیخ مشتاق احمد، محمد امین منج، سید شعیب شاہ اور محکمہ تعلیم کے نمائندوں نے شرکت کی ۔اجلاس میں نئے بھرتی ہونے والے ٹیچر کے انٹرویو ہوئے اور سکول کو درپیش مسائل پر غور کیا گیا اور ان کے حل کے لئے اقدامات پر غور کیا گیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے کہا کہ قائد اعظم ڈویژنل پبلک سکولز معیاری تعلیم کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے اس کو درپیش مسائل کے حل اور طلباء کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کے لئے خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن