قصور (نمائندہ نوائے وقت+ نامہ نگار) ممبر پنجاب اسمبلی و چیئرمین شکایات سیل محمد نعیم صفدر انصاری نے نے کہا کہ موجودہ پاکستان بھارت کشیدگی کے تناظر میں ہم سب کو اتحاد، یکجہتی اور تحمل کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔ وطن عزیز پاکستان ایک پرامن ملک ہے، مگر اپنی سالمیت اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے ہر لمحہ تیار بھی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہماری مسلح افواج چوکنا اور بھرپور دفاع کی صلاحیت رکھتی ہیں، اور پوری قوم اپنی فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ قومی سلامتی، امن عامہ اور ملکی استحکام ہم سب کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔