چیف جسٹس عالیہ نیلم کی زیرصدارت ہائیکورٹ کی انتظامی کمیٹی کا اجلاس

لاہور (خبر نگار) چیف جسٹس مس عالیہ نیلم کی زیرصدارت لاہور ہائیکورٹ کی انتظامی کمیٹی کا اجلاس ہوا، ہائیکورٹ اور ماتحت عدالتوں کے انتظامی امور بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔  چیف جسٹس مس عالیہ نیلم کی زیر صدارت کانفرنس روم میں لاہور ہائیکورٹ کے سات سینیئر ججز کا مختصر اجلاس ہوا، جس میں ہائیکورٹ اور ضلعی عدالتوں کے انتظامی امور کے متعلق مختصر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں جسٹس شجاعت علی خان، جسٹس علی باقر نجفی، جسٹس عابد عزیز شیخ، جسٹس صداقت علی خان نے شرکت کی، جسٹس شمس محمود مرزا اور جسٹس سید شہباز علی رضوی بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔ رجسٹرار ہائیکورٹ اور ڈی جی ڈسٹرکٹ جوڈیشری بھی موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن