لاہور( لیڈی رپورٹر ) ساتویں انٹرنیشنل پنجابی کانفرنس آج منگل کو لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں شروع ہوگی۔ کانفرنس میں امریکہ، کینیڈا اور ناروے سے مندوبین شرکت کریں گے اور تحقیقی مقالے پیش کریں گے۔ شعبہ پنجابی زبان و ادب لاہور کالج کالج فار ویمن یونیورسٹی کی میزبانی میں کانفرنس تین دن جاری رہے گی۔ ڈاکٹر مجاہدہ بٹ نے بتایا کہ کانفرنس کا اختتامی سیشن بابا گرو نانک یونیورسٹی میں ہوگا۔ بیرون ملک سے آنے والے مندوبین میں پروفیسر ڈاکٹر ہرجیندر سنگھ، پروفیسر ڈاکٹر چرنجیت سنگھ، عجائب سنگھ چٹھہ، رنجیت سنگھ رانا، سردول سنگھ تھیارا، سنتوک سنگھ سندھو، روپندر کور، ہرکرن کور سندھو، ڈاکٹر ہرجاپ سنگھ سندھو، پربھجوت سنگھ، حکمت سنگھ، اور بلویندر سنگھ چٹھہ شامل ہیں۔