صدرایچ سی سی کی وفد ہمراہ ایف پی سی سی آئی کیساتھ سٹریٹیجک ملاقات،ایم او یو پر دستخط

لاہور(کامرس رپورٹر) ہونان چیمبر آف کامرس کی صدر ہو ڑو لنگ کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی چینی کاروباری وفد نے لاہور میں فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیداران کے ساتھ ایک سٹریٹیجک ملاقات کی۔ اس موقع پر ایف پی سی سی آئی اور ہونان چیمبر آف کامرس کے درمیان ایک تاریخی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے جس کا مقصد دوطرفہ تجارت کو فروغ دینا، اقتصادی تعاون کو مضبوط بنانا اور دونوں خطوں کے درمیان صنعتی و ثقافتی روابط کو مستحکم کرنا ہے۔ ایف پی سی سی آئی کی جانب سے یہ معاہدہ زین افتخار چوہدری نے اور پی ایچ سی سی کی جانب سے ہو ڑو لنگ نے دستخط کیے۔

ای پیپر دی نیشن