بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) صرافہ ایسوسی ایشن کا ایس ایچ او کوتوالی اسلم ڈھڈی کی تعیناتی کا خیر مقدم، تفصیلات کے مطابق قائم مقام صدر صرافہ ایسوسی ایشن رانا محبوب نے اپنے وفد کے ہمراہ پولیس تھانہ کوتوالی کے نئے تعینات ہونے والے ایس ایچ او اسلم ڈھڈی کو پھولوں کا گکدستہ پیش کیا، صرافہ ایسوسی ایشن کے قائمقام صدر رانا محبوب نے تھانہ کوتوالی کی حدود میں قائم صرافہ بازار کے تاجران کے مسائل سے آگاہ کیا، جس پر ایس ایچ او کوتوالی نے تاجران کے مسائل بروقت حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔