کلرسیداں کی سیاسی مذہبی جماعتوں کی پاک مسلح افواج سے اظہار یکجہتی  کیلئے ریلی 

  کلرسیداں(نامہ نگار)کلرسیداں کی سیاسی مذہبی جماعتوں مسلم لیگ ن پاکستان تحریک انصاف، پاکستان پیپلز پارٹی،جماعت اسلامی، ٹی ایل پی کا پاک مسلح افواج سے اظہار یکجہتی کے لیئے کلرسیداں میں اجتماع،پاکستان فلمز سینسر بورڈ کے رکن محمد ظریف راجا نے کہا کہ پاکستان دوقومی نظریئے کی بنیاد پر ہوا یہ رہتی دنیا تک باقی رہے گا،پاکستان پیپلزپارٹی تحصیل کلرسیداں کے صدر محمد اعجاز بٹ نے کہا کہ بھارت ہمیں فلسطین بنانے کے درپے ہے ہم اس کا یہ خواب پورا نہیں ہونے دیں گے اس کا واحد علاج جہاد ہے حکومت بھارت کے خلاف جہاد کا اعلان کرے،جماعت اسلامی کے رہنما چوہدری ابرار حسین نے کہا کہ پوری قوم اج اپنی بہادر افواج کے شانپ بشانہ کھڑی یے ہمیں ہنودو یہود کی سازشوں کو ناکام بنانے کے لیئے عملی طور پر جہاد کرنا ہو گا انہوں نے حافظ محمد سعید کی رھائی کا بھی مطالبہ کیا،مسلم لیگ ضیا کے ضلعی صدر شیخ خورشید احمد نے کہا کہ بھارت صرف طاقت کی زبان سمجھتا ہے،راجہ ندیم احمد نے کہا کہ بھارت نے رات کی تاریکی میں حملہ کیا مگر پاکستانی شاہینوں نے اس کے پانچ سے زائد جنگی جہاز تباہ کرکے اس کا غرور خاک میں ملا دیا ، بیرسٹر احمد صغیر راجہ نے کہا کہ مودی نے محض بہار کے انتخابات میں کامیابی کے لیے رات کے ند ھیر ے میں پاکستان پر حملہ کیا مگر اسے منہ کی کھانا پڑ ی،مسلم لیگ ن کلرسٹی کے صدر حاجی اخلاق حسین نے کہا کہ بھارت نے ہم پر جنگ مسلط کی مگر ملک میں کہیں بھی کوئی بھی شخص اپ کو پریشان نہیں دکھائی دیتا کیونکہ ہمیں اپنی بہادر مسلح افواج کی صلاحیتوں پر فخر ہے چوہدری زین العابدین عباس نے کہا کہ بھارت مت بھولے کہ پاکستان بھی ایٹمی قوت ہے ،پی ٹی آئی کے راجہ عاصم ریاض نے کہا کہ یہ وقت سیاست کا نہیں ملکی بقا سالمیت کا ہے ہم سب اس مشکل وقت میں اپنی افواج کے ساتھ کھڑے ہیں،شیخ توقیر احمد نے کہا کہ دہشتگردی کے نام پر مسا جد کو شہید کرنے والے اسلام کے مجرم ہیں۔ اس مو قع پر ٹی ایل پی کے راجہ ازرم حمید سیالوی،چو ہدر ی ضیارب منہاس، شیخ حسن ریاض، راجہ ظفر محمود، جنید بھٹی، چوہدری شاہد گجر،شیخ حسن سرائیکی،سردار وسیم،صوبیدار غلام ربانی،شاہد جمیل عباسی، نصیر اختر بھٹی و دیگر بھی موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن