قلعہ دیدار سنگھ:پولیس کا مبینہ آشیر باد، منشیات فروشی کا دھندہ جاری 

قلعہ دیدار سنگھ(نمائندہ خصوصی )بااثر منشیات فروش پولیس کی مبینہ آشیر آباد پر دیدہ دلیری سے مکرو دھندہ کرنے لگے اور نوجوان نسل کو تباہی کے دھانے میں دھکیل دیا۔ پرانا بازار،نواں پنڈ،بجلی گھر،نورپور،عباس پورہ،ملک پورہ،اشرف ٹاؤن،بوتن پورہ،اسلام پورہ ایجنسی، بوتالہ جھنڈا سنگھ،گاؤں ہیگر،گاؤں بل،ماتا رانی سمیت بیشتر علاقوں میں منشیات فروشی کا مکروہ دھندہ عروج پر ہے ،بااثرافراد گلیوں،محلوں میں کھڑے ہو کر ہیروئن اور آئس کی پڑیاں،چرس اور شراب فروخت کرتے ہیں۔ ان علاقوں میں منشیات کے بڑے ڈیلر موجود ہیں،جو پورے شہر میں ہیروئن ، آئس، چرش، افیون شراب کی سپلائی دیتے ہیں۔اسی طرح تھانہ لدھیوالہ وڑائچ کے پپناکھہ،ساہنکے،افضل ٹاؤن، پرانی آبادی،مددوخیل گاؤں مان،مغل چیک،قاضی کوٹ ودیگر علاقوں میں بھی منشیات،شراب اور عالم چوک یوسف پورہ ،رحمان آباد،کوٹ اسحاق جسم فروشی کا دھندہ جاری ہے۔شہریوں اور عوامی و سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ پو لیس کی ملی بھگت سے فروخت ہونے والی آئس، ہیروئن، چرس اور شراب نے انکے بچوں کا مستقبل اندھیرے میں د ھکیل دیا، مستقل بنیادوں پر ایکشن نہ لیا گیا تو وہ اپنے بچوں کے روشن مستقبل کی خاطر نقل مکانی کر جائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن