پی ایس ایل‘کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بعد پلے آف مرحلہ کیلئے ٹیموں کی صورتحال   

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پی ایس ایل 10 کے آدھے سفرتک ناقابل شکست رہنے والی اسلام آباد یونائیٹڈ ٹیم دوسرے مرحلے میں مسلسل 4 میچز سے اب ایسے ناکام ہے کہ اس کے فائنل فور مطلب پلے آف میں جانے کے امکانات خطرے میں پڑگئے ہیں۔اس کے 9 میچز میں 10 پوائنٹس ہیں اور نیٹ رن ریٹ منفی 0.44 تک گرہوگیا ہے۔اب لاہور قلندرز،پشاورزلمی دونوں کیلئے برابر کے امکانات ہوگئے ہیں۔یونائیٹڈ ٹیم پی ایس ایل پلے آف سے کیسے باہر ہوسکتی ہے جو کہ دفاعی چیمپئن ہے۔ پی ایس ایل کے 4 میچز باقی ہیں، کوئٹہ اور ملتان کا آخری میچ اب غیر اہم ہوگیا ہے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 13 پوائنٹس کیساتھ پہلی پوزیشن پر ہے۔کراچی کنگز 10 پوائنٹس کیساتھ دوسرے اور اسلام آباد 10 پوائنٹس کیساتھ تیسرے نمبر پر چلا گیا ہے۔لاہور قلندرز کے 9 اور پشاور زلمی کے 8 پوائنٹس ہیں۔کراچی کنگز بمقابلہ پشاور زلمی۔8 مئی جو ملتوی ہوگیا ہے۔پشاور زلمی بمقابلہ لاہور قلندرز،9 مئی‘اسلام آباد بمقابلہ کراچی کنگز10 مئی‘کوئٹہ بمقابلہ ملتان سلطانز11 مئی‘کراچی کنگز نے اگر پشاور زلمی کو ہرادیا تو اس کی پوزیشن بھی کلیئر ہوجائیگی۔ لاہور قلندرز نے پشاور کو ہرادیا تو لاہور بھی پلے آف میں ہوگا‘پشاور باہر ہوجائیگا۔اسلام آباد اور کراچی اپنا میچ کھیلنے سے قبل ہی پلے آف میں داخل ہونگے تو ملتان او پشاور باہر ہونگے۔ پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو ہرادیا تو 10 پوائنٹس ہونگے۔پشاور نے لاہور کو ہرادیا تو کہانی ختم۔ملتان کیساتھ لاہور باہر۔باقی 4 پلے آف میں ہونگے۔ پشاور زلمی کراچی کنگز کو ہرادے۔اگلے روز لاہور پشاور کو ہرادے تو کوئٹہ کیساتھ لاہور کنفرم ہونگے۔ اسلام آباد اور کراچی کا میچ سیمی فائنل ہوگا جو جیتا پلے آف،جو ہارا وہ ملتان کیساتھ باہر تو اسلام آباد بھی باہر ہوسکتا اور کراچی بھی باہر ہوسکتا۔کراچی جیت جائے اور اگلے روز لاہور پشاور سے ہار جائے تو اسلام آباد اطمینان کی سانس لے گا۔

ای پیپر دی نیشن