ایس ای سی پی کا مشاورتی پیپر جاری‘ثالثوں کے فروغ کی تجاویزدی گئیں 

لاہور(کامرس رپورٹر)سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے ایک مشاورتی پیپر جاری کی ہے جس میں کیپیٹل مارکیٹ میں شریعت کے مطابق ثالثوں کے فروغ کے لیے مختلف تجاویز دی گئی ہیں۔ مقصد ریگولیٹڈ سیکٹرز میں شریعت کے مطابق خدمات کی فراہمی کو آسان بنانا ہے۔مشاورتی پیپر میں تجویز دی گئی کہ ادارے مرحلہ وار اپنا کاروبار شریعت کے مطابق بروکرز کے ذریعے کریں، جس کا منصوبہ انکے بورڈ آف ڈائریکٹرز بنائیں گے۔ اسلامی مالیاتی اداروں ‘ اسلامی ونڈو سروس فراہم کرنے والوں کو مشورہ دیا گیا کہ تکافل اور سرمایہ کاری کیلئے شریعت کے مطابق بروکرز اور ثالثوں کی خدمات لیں‘دیگر اقدامات میں شامل ہے۔

ای پیپر دی نیشن