لاہور (کامرس رپورٹر) فیڈریشن آف چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا 20رکنی اعلیٰ سطحی وفد امریکہ کے دورے پر واشنگٹن میں مصروف عمل ہے۔ امریکی اداروں و کاروباری تنظیموں سے ملاقاتوں میں دو طرفہ تجارت کے مواقع‘ ٹیرف میں بہتری اور متعلقہ مسائل کے حل پر گفتگو جاری ہے۔ FPCCکا وفد نیویارک کے دورے پر ایک بڑے ڈنر میں شرکت کرے گا۔ ٹرائی سٹیٹ میں کاروبار سے جڑے پاکستانی ادارے‘ اہم شخصیات‘ امریکی آفیشلز‘ سیاسی و سماجی شخصیات وفدکا استقبال کریں گی۔ سیمینار میں پاکستانی مصنوعات بارے آگاہی فراہم کی جائے گی۔ میڈان پاکستان کے فروغ کیلئے کوشاں کاروباری اداروں، امریکہ میں اپنی محنت سے ترقی کرنے والے سیلف میڈ پاکستانیوں اور سماجی خدمت کے شعبہ میں نمایاں کارکردگی پر ایوارڈ بھی دئیے جائیں گے۔