گھر سے زیورات ،نقدی چوری کرنیوالی 2 ملازماؤں سمیت 3ملزم گرفتار 

لاہور(نامہ نگار)انویسٹی گیشن گرین ٹاؤن پولیس نے شہری کے گھر سے زیورات اور نقدی چوری کرکے فرار ہونیوالی 2 گھریلو ملازماؤں سمیت 3ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ انوسٹی گیشن پولیس گرین ٹاؤن نے مالک کے گھر سے زیورات اور نقدی چوری کرکے فرار ہونیوالی 2 خواتین ملازماؤں سمیت 3ملزمان کو گرفتار کر کے چوری کی گئی 12لاکھ روپے نقدی اور زیورات برآمد کر لئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ چور خواتین شہری عبدالرحمن کی گھریلو ملازمائیں تھیں۔جن کو جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلی جنس کی مدد گرفتار کیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن