لاہور(نامہ نگار)سٹی ٹریفک پولیس لاہور کی نئی تعینات ہونیوالی لیڈی ٹریفک اسسٹنٹس نے شہر کی سڑکوں پر ڈیوٹی سنبھال لی ہے۔سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اطہر وحید کا کہنا ہے کہ موسم کی شدت کو پس پشت ڈال کر نئے جذبے کے ساتھ لیڈی ٹریفک اسسٹنٹس نے سڑکوں پر اپنی ڈیوٹی کا آغاز کر دیاہے۔ 49 لیڈی ٹریفک اسسٹنٹس کو تربیتی کورس پاس کرنے کے بعد مختلف ٹریفک سیکٹرز میں تعینات کر دیا گیا ہے۔