نشتر II ہسپتال کا عملہ صفائی اور  سیکیورٹی گارڈز بھی تنخواہوں سے محروم

  ملتان(سپیشل رپورٹر )نشتر ہسپتال 1 کی طرح نشتر ہسپتال 2 کا عملہ صفائی اور سیکیورٹی گارڈز کئی ماہ کی تنخواہوں سے محروم ہیں جس پر گزشتہ روز بھی نشتر 2 ہسپتال کے جینی ٹوریل سٹاف اور سیکیورٹی گارڈز نے احتجاج کیا تو ایم ایس نشتر 2 نے انہیں مذاکرات کیلئے دفتر بلوا لیا جہاں بتایا گیا کہ نجی سیکیورٹی کمپنی اور جینی ٹوریل کے ٹھیکیداروں سے بات چیت ہو گئی ہے بلز کلئیر ہوتے ہی تنخواہوں کی ادائیگی کر دی جائیگی ادھر مظاہرین کا کہنا تھا کہ کوئی تین ماہ کوئی چار ماہ کوئی پانچ پانچ ماہ کی تنخواہ سے محروم ہے جبکہ عملہ صفائی کو مقررہ تنخواہوں سے کم تنخواہیں دی جاتی ہیں جبکہ دوسری جانب ایم ایس نشتر 2 سے مذاکرات کے بعد مظاہرین پر امن طور پر منتشر ہو گئے

ای پیپر دی نیشن