لاہور (اپنے نامہ نگار سے) سیشن عدالت میں غیر ملکی ماڈل ٹریسا کے خلاف منشیات کیس کی سماعت کرنے والے جج نے چارج سنبھال لیا۔ایڈیشنل سیشن جج شہزاد رضا نے پیر کے روز باقاعدہ چارج سنبھال لیا ہے اور غیرملکی ماڈل ٹریسا کو آج (منگل ) عدالت میں پیش کیا جائے گا۔غیر ملکی ماڈل ٹریسا کے خلاف تیسرے جج کو سماعت کے لیے تعینات کیا گیا ہے۔غیر ملکی حسینا کا کیس حتمی مراحل میں ہے اور عدالت نے آج منگل کے روز وکلاء کو حتمی بحث کے لیے طلب کر رکھا ہے۔